16 جنوری 2026 - 15:12
بیرونی خطرات کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ

سید عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران پوری طاقت استعمال کرے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر عراقچی نے کہا کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے پرامن مظاہروں کے بعد امریکہ اور صہیونی حکومت نے مداخلت کی جس کے بعد پرتشدد رخ اختیار کرگئے۔

انہوں نے ملکوں کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران عوام کی طاقت اور ہوشیاری کے ذریعے بیرونی خطرات کا پوری طاقت سے مقابلہ کرے گا۔

انہوں نے امریکی حکام کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کی ذمہ داری ہے کہ استحکام اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استحکام اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha